شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) آج صبح بجے 6 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تمام 8 تحصیلوں میں صبح 6 بجے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔
اس دوران جو لوگ وہاں رہ گئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہتے ہیں وہ جاسکتے ہیں۔اس سے پہلے 4 روز کے دوران 2، 2 تحصیلوں میں کرفیو میں نرمی کی گئی تھی جس میں 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پورے شمالی وزیرستان میں ایک ساتھ کرفیو میں نرمی نقل مکانی کرنے والوں کے لئے شاید آخری موقع ہے کہ وہ جلد سے جلد وہاں سے نکل جائیں تاکہ بعد میں شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاسکے۔