راولپنڈی (جیوڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہر حال میں امن قائم کرتے ہوئے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کے مطابق شمالی وزیرستان کے 64 رکنی جرگے نے کور ہیڈ کوارٹر میں لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شمالی وزیرستان میں امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جرگہ اراکین نے ہر حال میں سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان کیا جبکہ جرگے نے فوج کو مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔
ملاقات کے دوران کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کردیا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے لئے قبائلیوں کی مدد بھی لی جائے گی۔