شمالی وزیرستان: رواں سال میں پولیو کا پانچواں کیس سامنے آ گیا

Polio

Polio

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں رواں سال میں پولیو کا پانچواں کیس منظر عام پر آ گیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے نورک کی 13 سالہ نادیہ گل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو مہم پر پابندی کی وجہ سے نادیہ گل کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ 2013ء میں خیبر پختون خوا میں 11 جبکہ فاٹا میں 66 کیس ریکارڈ ہو چکے ہیں۔