میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل میں مسلح تصادم میں 3 روز کے دوران 17 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ، سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے لوڑہ منڈی میں زمین کے تنازعے پر پپلی اور مداخیل قبائل میں تین روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔
جن میں دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف میزائلوں ،مارٹر توپوں ، راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیار وں کا استعمال کر رہے ہیں، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث لوگوں نقل مکانی کررہے ہیں۔شمالی وزیرستان: دو قبائل میں مسلح تصادم میں 17 افراد ہلاک، 14 زخمی