شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شوال میں ایک کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد مارے گئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق شدت پسند گروپ سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں 2 شدت پسند گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔