بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان متاثرین میں موبائل سم کے ذریعے رقم کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین شناختی کارڈ میں دہرے ایڈریس کے باعث رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے راشن اور رقم سے محروم ہیں۔ متاثرین کو گھنٹوں انتظار کے بعد رقم فراہم کی جارہی ہے۔
ابھی تک ہزاروں آئی ڈی پیز کی شناختی کارڈمیں دہرے پتے کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کی جاسکی ہے جس کے باعث وہ راشن اور رقم دونوں سے محروم ہیں۔ نادرا آفس بنوں میں آئی ڈی پیز کا نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے رش ہے۔ جبکہ راشن سینٹرز پر بھی راشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔