شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے 5 نئے رجسٹریشن سینٹر قائم

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے 5 نئے رجسٹریشن سینٹر کے قائم کر دیئے گئے، جس کے بعد رجسٹریشن سینٹروں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

متاثرین کے لئے بنوں کے مختلف علاقوں اسپورٹس کمپلیکس، ممش خیل ڈگری کالج، غوری والا، گورنمنٹ پوشٹ گریجویٹ کالج، کامرس کالج، سینٹینیل ماڈل اسکول، بنوں شوگر مل اور گورنمنٹ کالج سکندر خیل بالا میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

میر علی سب ڈویژن کے متاثرین کی رجسٹریشن 3 جولائی سے 8 جولائی تک،میرانشاہ متاثرین کی رجسٹریشن 9 سے 14 جولائی تک ہوگی، رزمک سب ڈویژن کے متاثرین 15 سے 17 جولائی تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

باقی جانے والے 18 سے 22 جولائی تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مختلف اضلاع سے لائی گئی 20 بسیں آئی ڈی پیز کو سیدگئی چیک پوسٹ سے لانے اور لے جانے کا کام کریں گی اور اِن ہی بسوں میں راشن بھی آئی ڈی پیز کے لئے لایا جائے گا۔