بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مغربی صوبے میں سیلاب نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ،بڑے پیمانے پر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بدھ کی شام سے شدید بارشیں اب سیلابی صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔
حکام کے مطابق 180 سے زائد گھر، 13 سڑکیں ریت کا ڈھیر بن گئی ہیں، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ کھڑی فصلیں پانی بھر جانے کی وجہ سے تباہ ہو گئیں، چین میں بدھ سے مسلسل 110 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اور کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔