ترکی (جیوڈیسک) ترکی نے شمالی قبرص کو 19 ملین کیوسیک میٹر پانی فراہم کیا۔
یہ منصوبہ ترک ضلع مرسین میں واقع الا کوپرو بیراج پر مکمل کیا گیا ہے جہاں س شمالی قبرصی شہر کرنیا تک یہ پانی پہنچایا گیا۔
صدر ایردوان نے اس منصوبے کی ہدایت جاری کی تھی جس کے بعد امید ہے کہ شمالی قبرص میں پانی کی کمی پر قابو پا لیا جائے گا۔
یہ منصوبہ گزشتہ سال اکتوبر میں مکمل ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 19 ملین کیوسیک میٹر پانی شمالی قبرص کو مل چکا ہے جبکہ اس بیراج کی سالانہ پانی کی فراہمی کی استعداد 75 ملین کیوسیک میٹر کے لگ بھگ ہوگی۔