شمالی یورپ کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان، 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Hurrican

Hurrican

لندن (جیوڈیسک) شمالی یورپ کے مختلف ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ طوفانی ہواؤں اور بارش سے تین افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

بحر اوقیانوس کے کنارے واقع یورپ کے متعدد ممالک میں طوفان اور تیز سمندری ہواؤں سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ، سکاٹ لینڈ، سویڈن اور ڈنمارک کے ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفان سے تین افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مختلف مقامات پر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

طوفان کے باعث مشرقی یورپ میں کئی پروازیں معطل کر دی گئیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔