شمالی یورپ میں طوفان، متعدد ممالک میں زندگی مفلوج

Storm

Storm

برسلز (جیوڈیسک) یورپ کے شمالی ممالک میں سخت سرد موسم اور طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ جرمنی، ہالینڈ اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک میں شدید آندھی نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

اسکاٹ لینڈ کے سمندر میں اونچی لہروں کے خدشے کے باعث ایسٹرن انگلش کوسٹ کے قریب دس ہزار مکانات خالی کرالئے ہیں۔ آئرلینڈ میں بھی طوفانی ہواوں سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور سات ہزار مکانات بجلی سے محروم ہو گئے۔

پولینڈ میں 4 لاکھ اور سوئیڈن میں 50 ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ شمالی جرمنی میں بھی 144 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے ٹرین اور ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ ہیمبرگ ائر پورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔