شمالی عراق (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج نے شمالی عراق پر فضائی کاروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن 11 افراد کو بے بس کر دیا ہے۔
ترک مسلح افواج سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رات کے وقت زاپ علاقے سے ملنے والی اطلاع پر فوری طور پر ترک لڑاکا طیاروں نے ایک کاروائی کی۔
ایک غار کے دہانے پر موجود دہشت گردوں کی موجودگی کا تعین کرتے ہوئے ان پر بمباری کی گئی جس دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔
کل آواشین اور زاپ علاقوں میں PKK کے اہداف پر فضائی کاروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کی پناہ گاہوں اور مورچوں پر مشتمل 4 اہداف کو تباہ کر دیا گیا تھا۔