شمالی جاپان میں برفباری سے نظام زندگی منجمد، پروازیں منسوخ

Snow

Snow

ٹوکیو (جیوڈیسک) شمالی جاپان میں برفباری نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا۔ تین سو پروازیں منسوخ کرنا پڑی۔

ہوکائڈو میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ستر سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

انتظامیہ نے سات سو تیس گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے برفباری کا سلسلہ آئندہ دو دنوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔