ابوجا (جیوڈیسک) شمالی نائیجیریا کی مارکیٹ میں خود کش بم حملے میں 8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شمالی شہر دماتورو میں خود کش بمبار نوجوان لڑکی نے بس اڈے کے قریب ایک مصروف ترین مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
حملے میں خود بمبار سمیت کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور دھماکے سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔