اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے بعد موسم اب بھی سرد ہے، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں صبح سے سے ہی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے، پنجاب میں دو روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ، قلات، مکران، سکھر، لاڑکانہ اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔