ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ شام میں نام نہاد دہشت گرد مملکت کے قیام کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
صدر ِ ترکی نے یہ بات ایوان صدر میں 39 ویں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ” ہم نے شام میں قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونےو الی دہشت گرد ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرتے ہوئے فرات ڈھال آپریشن کو عملی جامہ پہنایا۔ ہم دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو نام نہاد مملکت کے قیام کی اجازت نہیں دے سکتے۔ بعض حلقے کردی مملکت کی اصطلاح استعمال کرتے آرہے ہیں۔
میں اس چیز کو کردی بھائیوں کی تذلیل کے مترادف سمجھتا ہوں۔ شام میں کسی دوسری ریاست کا قیام ہر گز نہیں ہو سکتا۔ ترکی کا بٹوارہ کرنے کی کوششوں میں مصروف طاقتوں کو ہم نیست و نابود کر کے رکھ دیں گے۔”
جناب ایردوان نے بتایا کہ “اسوقت شمالی شام کا دو ہزار مربع کلو میٹر کا رقبہ ہمارے زیر ِ کنٹرول ہے۔ ہم جرابلس، رائی اور الا باب تک پہنچ گئے ہیں۔ ہمارے دشمنوں کا ہدف بحیرہ روم کے کنارے تک پہنچنا تھا، جس کو ترک فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔”