شمالی یمن میں دو ماہ کے دوران 210 افراد ہلاک

Northern Yemen Protest

Northern Yemen Protest

صنعا (جیوڈیسک) یہ لڑائی تیس اکتوبر کو شروع ہوئی تھی جب شمالی صوبے سعدہ پر قابض حوثی شیعوں نے دماج نامی شہر میں سلفیوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُن پر حملہ کرنے کے لیے بیرون ملک سے جنگجو بھرتی کر رہے ہیں۔

سلفیوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر ملکی طالبعلم ہیں جو اسلامی علوم کے حصول کے لیے یمن آ رہے ہیں۔ سلفی سنّیوں کے ایک ترجمان سرور البدیع نے کہا کہ سلفیوں کے ہاں تقریبا دو سو دَس افراد ہلاک اور چھ سو بیس زخمی ہو چکے ہیں۔

حوثیوں کے ہاں ہلاک یا زخمی ہونے والوں سے متعلق کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔