ناروے سائیکل ریس، تیسرے مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ کامیاب

Norway

Norway

ناروے (جیوڈیسک) سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ناروے کے خوبصورت اور دلکش قدرتی مناظر میں جاری سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ دو سو ایک اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ شرکا کو خوبصورت پل سے گزرتے ہوئے اپنی رفتار کو بھی بڑھانا تھا۔

جرمنی کے نیکیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے، چالیس منٹ اور انتیس سیکنڈ میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی، ہالینڈ کے کینے وین کی دوسری جبکہ ان کے ہم وطن باری مارکس کی تیسری پوزیشن رہی۔