اوسلو (جیوڈیسک) ناروے میں ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے جن میں ایک برطانوی اور اٹلی کا شہری بھی سوار تھا۔ ہلاک ہونے والے باقی افراد ناروے کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر سمندر کے قریب ایک جزیرے پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے گیارہ افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکال لیا ہے جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے۔