ناروے: امام مسجد کلھاڑی کے حملے میں زخمی

Norway

Norway

اوسلو (جیوڈیسک) ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں مرکزی مسجد کے امام کلھاڑی کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ روزنامہ افٹن پوسٹن کے مطابق، امام مسجد نعیم علی شاہ پرنقاب پوش نے پیر کو رات گئے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ مسجد سے گھر جا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، شاہ کے چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے لیکن ہسپتال میں آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ منگل کی شام حملے سے متعلق ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ پولیس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ حملے میں شدید زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اورپولیس کے کئی یونٹ حملہ آور کی تلاش میں ہیں۔