ناروے(جیوڈیسک) ناروے کے شہر اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے والے سیاست دانوں کے خلاف ایک مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ پاکستانی ایمبسی کے سامنے کیا گیا۔ جس میں اوسلو میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مظاہرے میں عورتوں اور بچوں کی نمایاں تعداد تھی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں ووٹ فور نو کے پوسٹر اٹھارکھے تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست دان آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ ملک کے حالات بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے پاکستانی ایمبسی کو ایک یاداشت دینے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ اس یاداشت کو ایمبسی کے لیٹربکس میں ڈال دیا گیا۔