ناروے: مذہبی ہم آہنگی کیلئے مسلمانوں نے انسانی زنجیر بنا ڈالی

Human Chain

Human Chain

اوسلو (جیوڈیسک) ناروے کے مسلمانوں نے ڈنمارک میں گزشتہ ہفتے یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی اور انسانی زنجیر بنا کر دارالحکومت اوسلو میں بسنے والے یہودیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

انسانی زنجیر بنانے کا اہتمام سترہ سالہ ہاجرہ ارشد نے کیا۔ انکا کہنا ہے مسلمانوں اور یہودیوں کو تعصب کا سامنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی انکے تحفظ کے لئے آگے آئیں گے۔انسانی زنجیر بنانے کے لئے امید سے زیادہ لوگ شامل ہوئے جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آئے۔