ناروے دنیا میں معمر افراد کیلئے بہترین افغانستان بدترین ملک قرار

Norway

Norway

اوسلو (جیوڈیسک) دنیا میں معمر افراد کے بارے میں سالانہ بنیادوں پر شائع ہونے والے ایک عالمی اشاریے کے مطابق دنیا میں 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بہترین ملک ناروے اور بدترین افغانستان ہے۔

یہ انڈیکس یا اشاریہ معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔ گلوبل ایچ واچ انڈیکس 2014ء میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2050ء تک مشرقی یورپ کے قریباً تمام ممالک کی 30 فیصد آبادی معمر ہو گی۔

یہ انڈیکس ضعیف افراد کے معاشی اور معاشرتی حالات کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔