نیویارک (جیوڈیسک) انسان ناک سے نہیں درحقیقت آنکھوں سے سونگھتے ہیں۔ یہ انوکھا دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ کینیڈا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ہم لوگ صرف ناک نہیں بلکہ اپنی آنکھوں کی مدد سے بھی کسی چیز کی بو کو سونگھتے ہیں۔
مانٹریال یونیورسٹی کے مطابق ایک گلاب کی خوشبو اس وقت زیادہ اچھی لگتے لگتی ہے جب اس کے ساتھ کچھ اچھے الفاظ بھی لکھے ہوئے نظر آجائیں۔ یعنی حضرت انسان کسی بو کا فیصلہ اس بات پر کرتا ہے کہ اسے کس طرح پیش کیا جارہا ہے یا اسے کیسے بیان کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں رضاکاروں کو مختلف خوشبوئیں سونگھائی گئیں، اور ہر بو کے ساتھ مثبت یا منفی لیبل بھی لکھے گئے۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مثبت لیبل والی بوئیں لوگوں نے بہت اچھی قرار دیدیں جبکہ عام زندگی میں انہیں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا جبکہ اچھی خوشبوئیں منفی لیبلز کی وجہ سے ناپسندیدگی کے درجے میں شامل کردی گئیں۔