نوشکی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پٹری کا 3 فٹ ٹکڑا تباہ

Nushki

Nushki

نوشکی (جیوڈیسک) نوشکی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 3 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہو گیا، تا کہ ٹرین سروس متاثر نہیں ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے بٹو لانڈی کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیزمواد رکھ کر دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کا 3 فٹ ٹکڑا تباہ ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور سیکورٹی کلئیرنس کے بعد ٹریک کی مرمت کاکام شروع کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرین سروس نہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔