لاہور (جیوڈیسک) انتخابی مہم میں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے حصہ لینے پر پابندی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم وزراء اور ارکان اسمبلی کے ضمنی الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگائی تھی جس کے خلاف حکومت لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا امیدواروں کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بریفنگ دیں گے اور وارننگ بھی دی جائے گی۔
بابریعقوب نے بتایا ہر پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ کا کام جاری ہے ۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے کام کر رہی ہے، بائیو میٹر سسٹم کے ذریعے انتخابات کا فی الوقت نہیں ہو سکتے۔