ناٹنگھم ٹیسٹ کا پہلا دن، آسٹریلیا کے 4 وکٹ پر 75 رنز

Australia

Australia

ناٹنگھم (جیوڈیسک) ناٹنگھم ایشیز سیریزکے ناٹنگھم ٹیسٹ میں پہلے روز آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 75 رنز بنا لیے۔ کینگروز کو انگلش برتری ختم کرنے کے لیے مزید 140 رنز درکار ہیں۔ ناٹنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کو ستائیس کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کپتان الیسٹر کک کے جلد آٹ ہو جانے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

پوری میزبان ٹیم دوسو پندرہ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جوناتھن ٹروٹ اڑتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹر سڈل نے پانچ بیٹسمین کو شکار کیا۔ جواب میں آسٹریلوی بلے باز پراعتماد آغاز نہ کر سکے۔ انیس رنز پر پہلی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر مہمان کینگروز نے چار وکٹ پر پچھہتر رنز جوڑ لیے۔ سٹیون سمتھ اڑتیس جبکہ فلپ ہیوز سات رنز پر ناٹ آٹ تھے۔ جیمز اینڈرسن اور سٹیون فِن نے دو دو وکٹیں گرائیں۔