نوری المالکی کی شکایت، مصر میں تین ٹی وی چینلز پر پابندی

Nouri al-Maliki

Nouri al-Maliki

قاہرہ (جیوڈیسک) چیئرمین عبدالمنعم الفلاحی نے بتایا کہ مصر کے نائل سیٹ کے ذریعے نشریات پیش کرنے والے تین 3 ٹی وی چینلز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔ ان چینلز پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ یہ عراق اور عرب ممالک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔

ایک چینل کا لائسنس بھی زائد المیعاد ہو چکا تھا اور اس نے اسکی تجدید نہیں کرائی تھی۔ واضح رہے کہ ان چینلز پر پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب چند روز قبل مصری عدالت نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ان صحافیوں پر اخوان المسلمون کی حمایت اور غلط خبریں نشر کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ عالمی برادری کی جانب سے مصر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ صحافیوں کو رہا کیا جائے۔