نومبر کو قوم یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان کوفہ نہیں۔ راجہ یاسر سرفراز

PTI

PTI

چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر ، رکن سینڑل ایڈوائزری کمیٹی اور چئیرمین ایگزیکٹو کونسلز شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جہاں پر لاکھوں کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں لاکھوں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں۔

وہاں پر ایک شخص یا اس کا خاندان اربوں روپے ملک سے نکال کر لے جائے تو اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہو گا اور جو لوگ اس ظلم کو دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہو جائیں یا اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں تو انہوں نے اپنے رسولۖ اور ان کی اولاد سے کچھ نہیں سیکھا۔میں بذاتِ خود ایک پر آسائش ذندگی گزارنے کا عادی تھا سڑکوں پر نکلنے اور ڈنڈے کھانے کا کوئی شوق نہیں اور ناہی لیڈر بننے کا شوق ہے۔

لیکن عمران خان حق کی آواز بلند کر رہا ہے اور اس کی آواز پر لبیک نہ کہہ کر اور ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھا کر میں ظالموں میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔