میامی (جیوڈیسک) نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7، 6-4، 0-6سے شکست دی۔
جوکووچ کی اینڈی مرے کے خلاف یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013 ء کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12 ویں شکست ہے ، میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکووچ نے رافیل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔