لندن (اصل میڈیا ڈیسک) نووک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
سربیئن اسٹار نووک جوکووچ نے کیریئر کی 20 ویں گرینڈ سلم ٹرافی جیت کر راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے ریکارڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے فائنل میں اطالوی حریف میٹیو بریٹینی کو زیر کرلیا۔
یہ جوکووچ کے کیریئر کا 20 واں گرینڈ سلم رہا، اس طرح وہ اس معاملے پر سوئس ماسٹر راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے برابر پہنچ گئے۔
نووک جوکووچ نے کیریئر میں چھٹی بار ومبلڈن ٹرافی اپنے قبضے میں کی۔ تینوں کھلاڑیوں نے چوتھائی صدی سے عالمی ٹینس پر اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔