ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو تمام قومی اسمبلی کے ممبران سپیکر کے سامنے پیش ہونگے اگر سپیکر کو لگتا ہے کہ میں نے زبردستی تحریک انصاف کے قومی اسمبلی ممبران کے استعفوں پر دستخط کروائے ہیں۔
تو اس پر مجھ سے سوالات پوچھ لیں جواب دوں گا۔ ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر تحریک انصاف کے راہنما رانا عبد الجبار کی رہائشگاہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 29 تاریخ کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس طلب کیا ہے۔
کے پی کے ہائوس میں عمران خان کی سربراہی میں اجلاس ہو گا۔ تحریک انصاف کے راہنما نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ، نئے پاکستان میں تبدیلی پر قومی اسمبلی کی سیٹ پر ترجیح نہیں دونگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محرم کا احترام کرتے ہوئے دھرنے میں ترانہ اور گانا بجانا نہیں ہو گا۔ محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پروگرام ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 نومبر کو رحیم یار خان جبکہ 21 نومبر کو لاڑ کانہ میں ہوگا۔