کراچی (جیوڈیسک) شہر میں ماہ نومبرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 8پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 123 افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو شہر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔
2 نومبر کو ایک شہری فائرنگ سے ہلاک ہوا، 3 نومبر کو فائرنگ اورپرتشد د واقعات 8 شہری لقمہ اجل بن گئے، 4اور 5 نومبر 10 محرم الحرام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے،6 نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاںبحق ہوئے،7 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
8نومبر کو نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،9 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، 10 نومبر کو فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار وں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے، 11 نومبر کو شہر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، 12 نومبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو جاں بحق کردیا۔
13نومبر کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، 14 نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 2 افراد جاںبحق ہوئے، 15 نومبر کو فائر نگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، 16 نومبر کو فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے،17 نومبر کو فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
18 نومبر کو فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت4افراد جاں بحق ہوئے،19 نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد، 20 نومبر کو فائرنگ سے 6 افراد،21 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد لقمہ اجل بنے، جبکہ اورنگی ٹائون میں متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، 22 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، 23 نومبر کو فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
24 نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 5ٖٓ افراد ہلاک ہوئے،25 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ابراہیم حیدری میں بم دھماکے سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، 26 نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسرسمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، 27 نومبر کو فائرنگ سے 3 افراد، 28 نومبر کو فائرنگ سے 4 افراد جبکہ الفلاح میں میاں بیوی کی ڈیپ فریزر سے لاشیں ملی، 29 نومبر کو فائرنگ سے 6 افراد لقمہ اجل بنے۔ 30 نومبر کو ساڑھے نو بجے تک 4 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 123 ہوگئی۔