عامر خان اور مینی پیکیو آپس میں فائٹ کرنے پر راضی

 Aamir Khan, Mini PKU

Aamir Khan, Mini PKU

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی باکسر مینی پیکیو آپس میں فائٹ کرنے پر راضی ہو گئے۔ دونوں نے گزشتہ روز فٹزرائے لاج امیچو ر باکسنگ کلب لندن میں ملاقات کی اور دونوں میں اتفاق رائے پایا گیا کہ اگر فلائیڈ مے ویدر فائٹ کیلئے رضامند نہیں ہوتے تو وہ آپس میں فائٹ کا اعلان کردینگے۔

امریکی باکسر مے ویدر دونوں باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرنے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔ مینی پیکیو نے گزشتہ نومبر میں کرس الگری کو ہرانے اور عامر خان نے ڈیوون الیگزینڈر کو ہرانے کے بعد سے مے ویدر کو چیلنج کر رکھا ہے۔