23بھکر : نومبر بھکر کا عوامی جلسہ وڈیروں اور سٹیٹس کو سے وہاں کی عوام کے لئے نجات کا دن ثابت ہو گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے عوامی رابطہ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی بیداری سے خوفزدہ ہیں ہم سیاست میں تشدد کے قائل نہیں جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملہ ضیاء کی باقیات کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران دہشت گردوں اور دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے اپنے حق اور پاکستان کے مستقبل کے لئے جدو جہد کرنے والوںکو نشانہ بنا رہے ہیں ہم کسی بھی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف حکمرانوں کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دہشتگرد گروہ ان کے عسکری ونگ ہے اور ان کے وزراء اپنے الیکشن مہم کے لئے ان کو استعمال کرتے ہیں سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انشااللہ ہم پرامن اور فلاحی ریاست بنانے میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے اور وطن عزیز میں امن ،محبت اور بھائی چارے کے ذریعے انتہا پسند تکفیری گروہ کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔