اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تیس نومبر کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور مار کٹائی کی دھمکی دینے والوں کو روکا جائے گا۔ ایسے تمام لوگوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نگاہ ہے۔
شرپسندوں کو قانون اپنی گرفت میں لے گا۔ دھرنے کے شرکاء کے ساتھ شرپسند بھی ریڈ زون میں داخل ہوئے۔
شرپسندوں کو دہشتگردوں کا ساتھی سمجھا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور وزیر اعظم ہاؤس پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔
پی ٹی وی پر قبضہ کر کے نشریات روک دی گئیں، ایسے تمام لوگوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نگاہ ہے۔