تیس نومبر کو جھگڑا ہوا تو فائدہ تیسری قوت کو ہو گا، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) اعتزاز احسن نے کہا کہ بڑے بڑے جلسے کرنے سے سیاسی تبدیلی نہیں آتی 30 نومبر کے احتجاج میں کوئی جھگڑا ہوا تو اس کا فائدہ عمران خان کو نہیں تیسری قوت کو ہو گا۔

غداری کیس میں خصوصی عدالت نے صرف تین افراد کو نوٹسز جاری کیے مقدمے کی نئے سرے سے کارروائی شروع ہوئی تو پرویز مشرف کا معاملہ سرد خانے میں چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر میں سندھ حکومت بروقت انتظامات کرتی تو اتنی تعداد میں بچوں کی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔