اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں پر خصوصی پانی پھینکا جائے گا۔ مشتعل کارکنوں پر واٹر کینن سے رنگ دار پانی پھینکا جائے گا۔ رنگ دار پانی کا داغ ایک ہفتے تک رہے گا۔
وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق موقع سے بھاگنے والے مشتعل کارکنوں کو پانی کے داغوں سے پکڑا جا سکے گا۔