30 نومبر پر امن گزر جائے گا، مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں: گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 30 نومبر بھی پر امن گزر جائے گا اور اس کے بعد فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں گے۔

تیس نومبر کو تحریک انصاف کی کال پر ہر طرف تبصرے اور فکر مندی ہے مگر تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

گورنر پنجاب نے فریقین کو صبر اور قانونی دائرے میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کس قدر بھی کشیدہ کیوں نہ ہوں مذاکرات، مذاکرات اور پھر مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے۔ گورنر پنجاب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کی ملک و ملت کے لئے خدمات کو سراہا۔