کھاریاں (جی پی آئی) راہنماPTIچوہدری ناصر احمد چھپرایڈووکیٹ نے کہا کہ30نومبر کا دھرنا کامیاب ہو گا گوجرانوالہ کے کامیاب اور تاریخی ساز جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام تبدیلی چاہتے میں موجودہ گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی ہے۔
تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر حکمران 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن غریب اور غیور پاکستانی اور حق و سچ کی فتح کا دن ہو گا گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرفروش وقت کے فرعونوں کے ساتھ ٹکرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔