ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ نیہا شرما نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔
بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو کے دوران نیہا شرما کا کہنا تھا کہ میں نے کیرئیر کا آغاز ساوتھ انڈین فلموں سے کیا بعد ازاں ہندی فلموں کا رخ کرلیا لیکن اب بھی بالی ووڈ انڈسٹری پرائی سی لگتی ہے کیونکہ انھیں بطور ہیروئن ابھی بھی بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں صرف ہر ایک کا دوسرے سے پیشہ وارانہ رابطہ ہے۔ وہ اب بھی باکس آفس اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مقاصد کو تلاش کرنے کی جستجو میں لگی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’’ینگیستان‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم پر اب تک اچھا رد عمل دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔