ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں سیبات چیت کے بعد کیا جائے گا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایم کیو ایم نے کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کا وفد آج نائن زیرو جائے گا۔
ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں سے صدارتی انتخاب کے حوالے سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق جمعے کو پیپلز پارٹی کا وفد نائن زیرو آئے گا۔
جس کے بعد مسلم لیگ ن کے وفد کی بھی آئندہ دنوں میں نائن زیرو آمد متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بات چیت کے بعد صدارتی انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف دنیا نیوز کے پروگرام ٹاپ سٹوری میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایم کیو ایم نے کسی کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔