دبئی (جیوڈیسک) تاج محل دیکھنے کیلئے بھارتی شہر آگرہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، 2016 تک دبئی میں بھی تاج محل جیسی عمارت تیار کر لی جائے گی جس کا ابتدائی کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ 360 سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اپنی ملکہ کیلئے سنگ مرمر کے اس دلکش محل کی تعمیر میں 22 سال لگے تھے۔
دبئی میں تاج محل جیسی عمارت ” تاج عربیہ “کے نام سے 2016 تک مکمل کر لی جائیگی۔ 350 کمروں پر مشتمل 20 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سفید سنگِ مرمر سے تیارکرکے شیشوں سے مزین کیا جائیگا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ڈیزائن تیار کرکے ناصرف انتظامیہ سے اجازت لے لی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے زمین بھی حاصل کی جاچکی ہے۔