نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے خویشگی بالا احمد نگر میں سکیورٹی فورسز، حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے آپریشنل کمانڈر کو کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز، حساس اداروں اور پولیس نے خویشگی کے علاقے احمد نگر کے ایک گھر میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کے آپریشنل کمانڈر مفتی رحمت عرف ولی اللہ عرف حمزہ کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
گھر سے 300 کلوگرام بارود، اسلحہ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔ اِن دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد عید الفطر اور رمضان کے آخری عشرے میں خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں تخریب کاری کامنصوبہ بنا رہے تھے۔