نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدور لے جانے والی ڈانس پک آپ پر مسلح راہزنوں کی اندھا دھند فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجہ میں دو مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
چراٹ سمینٹ فیکٹری کے مزدور لکڑے اور خیسرے کے علاقے سے ڈیوٹی پر پک اپ میں آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور مالک شاہ اور سعید حیدر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار مزدور شدید زخمی ہوگئے
جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ان کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ رب نواز سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔