نوشہرہ: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

فاضل کورونہ اکبر پورہ میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے اہم آپریشنل کمانڈر طارق آفریدی اور سلیم عرف امیر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشتگردوں سے پستول اور تین دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار دھشت گرد نوشہرہ، صوابی اور پشاور میں پولیو ورکرز اور سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔