نوشہرہ (جیوڈیسک) ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔
ازبک کمانڈرسمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ نوشہرہ کے علاقے شیدو میں آپریشن کے دوران شدت پسندوں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں ایک ملزم گوہر مارا گیا جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
خویشکی اور بدرشی کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افرادکوحراست میں لیاگیا۔ان میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈراورایک ازبک کمانڈربھی شامل ہیں ۔جبہترکے پہاڑی علاقے میں بھی آپریشن کے دوران ایک شدت پسند کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر چراٹ روڈ پر ناکا بندی کے دوران ایک وین کو رکنے کا اشارہ کیاگیا ۔گاڑی نہ روکنے پر وین پر فائرنگ کردی گئی جس سےدوافراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا ،سیمنٹ فیکٹری کی وین کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ڈرائیور کی طرف سے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی۔