نوشہرہ، گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں سولہ سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطا بق حضران ولد قاضی سید احمد شاہ نے عشق میں ناکامی اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود گندم کی زہریلی گولیاں کھا لیں اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا۔