نوشہرہ میں فائرنگ، پی ٹی آئی کے رہنما مملکت خان جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ جہانگیر چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما مملکت خان جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں ان کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مملکت خان جہانگیر چوک سے اسٹیشن روڈ اپنے جارہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔