نوشہرہ (جیوڈیسک) دریائے کابل نوشہرہ میں ڈوبنے والے چار افراد کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
حادثہ گذشتہ روز نوشہرہ کے دریائے کابل میں پیش آیا تھا اور گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے کشتی خیرآباد کے مقام پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ڈوب گئے تھے۔
جن میں ایک خاتون اور بچی ڈوب کر جاں بحق جبکہ چار خواتین اور ایک بچی کو بچا لیا گیا تھا، ڈوبنے والے3 بچوں سمیت 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔